• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، کوآپریٹو مارکیٹ کے تاجروں کا 24 گھنٹے کا الٹی میٹم

کراچی میں صدر کوآپریٹو مارکیٹ کے تاجروں نے حکومت کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ نقصان کا ازالہ نہ کیا گیا تو صدر کی مارکیٹیں اور سڑکیں احتجاجاً بندکردیں گے۔

آگ سے جلنے والی دکانوں کے متاثرین نے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 600 سے زائد دکانیں جل گئیں، آگ شارٹ سرکٹ سے نہیں لگی۔

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اسامہ قادری نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ یہ سمجھا جارہا ہے یہ آگ لگی نہیں لگائی گئی، آگ 3 بجے لگی مگر آگ بجھانے والی گاڑیاں نظر نہیں آئیں۔

علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے متاثرہ دکانداروں اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ آگ سے متاثرہ سیکڑوں دکانداروں کو حکومت فوری طور پر بحالی کے لیے معقول معاوضہ ادا کرے۔

تازہ ترین