• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کا احتجاج، اجلاس ملتوی

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین کے درمیان نوک جھونک ہوتی رہی اور اسے دوران حکومت نے تجاوزات سے متعلق عدالتی حکم پر نظر ثانی کی قراداد منظور کرلی۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری کی صدارت میں شروع ہوا تو اپوزیشن اراکین نے فہمیدہ سیال اور ناظم جوکھیو قتل کے خلاف قراداد پیش کرنے کے کوشش کی جس پر ایوان میں خوب شور شرابہ ہوا ۔

حکومت کی جانب سے ندا کھوڑو نے تجاوزات اور مختلف عمارتوں پر عدالتی حکم پر نظر ثانی سے متعلق قرار داد پیش کی جس کی اپوزیشن نے بھرپور مخالفت کی ۔

اسمبلی میں قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی جبکہ اپوزیشن نے قرارداد کے خلاف خوب احتجاج کیا اور اپوزیشن اراکین اسپیکر ڈائس کے گرد جمع ہوگئے۔

اپوزیشن اراکین نے قرارداد کی کاپیاں پھاڑ کر ہوا میں اچھال دیں۔

اس موقع پر سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعہ 10 بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔

تازہ ترین