• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا کرتارپور راہداری کل سے کھولنے کا اعلان


بھارتی حکومت کی جانب سے  کل سے کرتارپور راہداری دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بھارتی وزیرِ داخلہ امیت شاہ نے کرتارپور راہداری کھولنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے کل سے کرتار پور راہداری کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعظم نریندر مودی کا یہ بڑا فیصلہ ہے۔

امیت شاہ کا مزید کہنا ہے کہ اس سے بڑی تعداد میں سکھ یاتریوں کو فائدہ پہنچے گا، فیصلہ مودی سرکار کی شری گرو نانک اور ہماری سکھ برادری کے ساتھ بے پناہ عقیدت کو ظاہر کرتا ہے۔

امیت شاہ کا کہنا تھا کہ قوم 19 نومبر کو شری گرو نانک دیو جی کا جنم دن منانے کے لیے تیار ہے، امید ہے یہ فیصلہ ملک بھر میں خوشی اور مسرت کو مزید بڑھائے گا۔

واضح رہے کہ کل سے بھارتی سکھ یاتری سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گرو نانک دیوجی کا 552 واں یوم پیدائش منانے کے لیے  پاکستان آسکیں گے۔

تازہ ترین