• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمشید چیمہ و اہلیہ کی درخواست پر نیا بینچ کل سماعت کریگا


لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے این اے 133 سے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار جمشید چیمہ اور اُن کی اہلیہ کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر نیا بینچ تشکیل دے دیا، یہ نیا بینچ درخواست پر کل سماعت کرے گا۔

لاہور ہائی کورٹ کا نیا بینچ جسٹس جواد حسن اور جسٹس مزمل اختر شبیر پر مشتمل ہے۔

جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کی درخواستوں پر سماعت کے لیے یہ تیسرا بینچ تشکیل دیا گیا ہے، اس سے قبل 2 مختلف بینچ ان کی درخواستوں پر سماعت سے معذرت کر چکے ہیں۔

ریٹرنگ آفیسر نے میاں بیوی کے کاغذات تجویز کنندہ کا این اے 133 کا ووٹر نہ ہونے کی بنیاد پر مسترد کیے تھے، الیکشن ٹربیونل نے بھی وہ فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

جسٹس شجاعت علی خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے آج سماعت سے معذرت کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ عدالت ہمیں انصاف دینے میں تاخیر کر رہی ہے جس پر ہم مایوس ہیں۔

تازہ ترین