• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوآپریٹو مارکیٹ میں فائر سیفٹی آلات نہیں تھے، فائر بریگیڈ حکام

کراچی کے علاقے صدر میں کوآپریٹو مارکیٹ میں آگ لگنے سے 600 دکانیں متاثر ہوئیں ،فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں فائر سیفٹی کے کوئی آلات موجود نہیں تھے۔

فائربریگیڈ کا بتانا ہے کہ آگ لگنے سے مارکیٹ کی 600 دکانیں متاثر ہوئیں ہیں، دو روز قبل لگنے والی آگ پر 6 گھنٹوں بعد قابو پالیا گیا تھا مجموعی طور پر 10 فائر ٹینڈرز نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا تھا۔

کولنگ کا عمل گزشتہ روز صبح ہی مکمل کرلیا گیا تھا آگ لگنے کی وجوہات ابتک معلوم نہیں ہوسکی ہیں مارکیٹ میں فائرسیفٹی کا کوئی سسٹم موجود نہیں تھا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق مارکیٹ تنگ ہونے کی وجہ سے عملے کو مشکلات کا سامنا رہا، صدر کوآپریٹو مارکیٹ کے قریب سے روڈ ٹریفک کے لیے مکمل بند ہے پولیس اور رینجرز مارکیٹ کے اطراف تعینات ہیں، تاہم متاثرہ دکاندروں نے احتجاج کے طور پر سڑک پر کیمپ لگایا ہوا ہے۔

تازہ ترین