• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: پابندیوں میں مزید نرمی، شادی میں کتنے لوگ شریک ہو سکیں گے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا وائرس کے باعث عائد کی گئی پابندیوں میں مزید نرمی کر دی گئی، شادیوں میں شرکت کرنے کے لیے مہمانوں کی تعداد میں مزید اضافے کی اجازت بھی دی گئی ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کی وباء کے حوالے سے عائد پابندیوں میں نرمی کا محکمۂ داخلہ سندھ کا نوٹیفکیشن 30 نومبر تک نافذ العمل رہے گا۔

نوٹیفکیشن میں محکمۂ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں ہفتے کے 7 دن کاروبار کھلا رکھا جا سکے گا، تاہم مارکیٹ اور بازار رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔

محکمۂ داخلہ سندھ کے مطابق صوبے بھر میں ہونے والی انڈور تقریبات میں اب 500 افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں محکمۂ داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ آؤٹ ڈور تقریبات میں 1000 افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی۔

محکمۂ داخلہ سندھ کا اپنے جاری کیئے گئے نوٹیفکیشن میں کہنا ہے کہ انڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات میں ویکسینیٹڈ افراد ہی شرکت کر سکیں گے۔

تازہ ترین