• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابی اصلاحات کا باقی ایجنڈا ہولڈ کر رہے ہیں، فواد چوہدری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کا باقی ایجنڈا ہولڈ کر رہے ہیں تاکہ اپوزیشن سے بات کرکے آگے بڑھ سکیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی اسپیکر اسمبلی سے ملاقات ہونا خوش آئند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ اپوزیشن حکومت کے ساتھ مل کر اصلاحات کے لیے کام کرے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ کل ہم ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کے حق کا بل منظور کروائیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کا باقی ایجنڈا ہولڈ کررہے ہیں تاکہ اپوزیشن سے بات کرکے آگے بڑھ سکیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ ای وی ایم پر کام کرنے کو تیار ہیں، بڑی اصلاحات پر حکومت اور اپوزیشن کو مل کر آگے بڑھنا چاہیے۔

تازہ ترین