• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کوآپریٹو مارکیٹ میں آگ لگنے کا مقدمہ پریڈی تھانے میں درج

کراچی کے علاقے صدر میں قائم کوآپریٹو مارکیٹ میں آگ لگنے کا مقدمہ پریڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ 

مقدمہ صدر کوآپریٹو مارکیٹ سوسائٹی شیخ محمد فیروز کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

اپنی درخواست میں مدعی نے موقف اختیار کیا کہ عمارت کے چوکیدار ظاہر خان نے پہلی منزل سے دھواں اٹھنے کی اطلاع دی۔

شیخ محمد فیروز نے بتایا کہ جب وہ مارکیٹ پہنچے تو گراؤنڈ فلور اور پہلی منزل پر آگ لگی ہوئی تھی۔

مقدمے کے لیے دی گئی درخواست کے متن میں تحریر کیا گیا کہ چوکیدار نے بتایا کہ بلڈر نے کےالیکٹرک کی ٹیم کو بلایا تھا جو 4 بجے کام کرکے واپس چلی گئی تھی۔

متن کے مطابق گراؤنڈ فلور پر 400 اور فرسٹ فلور پر 180 دکانیں اور آفسز ہیں۔

اس میں کہا گیا کہ گراؤنڈ فلور 98 فیصد اور فرسٹ فلور 80 فیصد جل گیا، خدشہ ہے مارکیٹ میں آگ کسی نے جان بوجھ کر لگائی۔

تازہ ترین