• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ایک این جی او ہے، جس میں ملازمت کی جگہ خالی ہے، کیا اس میں ملازمت جائز ہے؟(مبشراحمد)

جواب:۔ این جی او میں ملازمت کی جاسکتی ہے، بشرطیکہ وہ ملکی قوانین کے تحت رجسٹرڈ ہو، اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث نہ ہو، اسلامی جمہوریہ پاکستان اوراس کے قوانین اورمفادات کے خلاف کوئی ایجنڈا نہ رکھتی ہو۔جو این جی اوز ملکی قوانین کی رعایت نہ رکھتی ہوں، بلکہ اپنے عطیہ کنندگان کے مفادات اسے عزیزہوں یا جو نام کی این جی او ہو، مگر حقیقت میں رائے عامہ کو ابھار کے حکومت اورقانون سازوں کو اپنے مقاصد کے لیے غیر شرعی قانون سازی پر مجبور کرتی ہو یا جو حقوق کے نام پر یہاں کی دینی روایات اور مسلّمہ جائزاقدار کے خلاف کام کرتی ہو، اس میں ملازمت جائز نہیں ہے۔

تازہ ترین