بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق بھارت چین سرحدی امور پر مشاورت اور رابطہ کاری کیلئے ورکنگ میکانزم کی 23 ویں میٹنگ آج ہوئی۔
جس میں فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان سرحد کے مغربی سیکٹر کی صورتحال پربات کی اور دونوں ملکوں کے سینئر کمانڈروں کی آخری میٹنگ کے بعد کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فریقین نے باقی رہ جانے والے مسائل کا جلد از جلد حل تلاش کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
انہوں نے بتایا کہ فریقین نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے گریز کرنا چاہیے اور سینئر کمانڈروں کی میٹنگ کا اگلا دور بھی جلد از جلد منعقد کیا جانا چاہیے۔