• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن اور ڈچ سفارتکاروں کا دورہ افغانستان، ملا عبدالغنی برادر اور عبدالسلام حنفی سے ملاقات

جرمنی اور نیدر لینڈز کے افغانستان کیلئے خصوصی نمائندوں نے وفد کے ہمراہ افغانستان کا دورہ کیا، افغان میڈیا کے مطابق وفد نے ملا عبدالغنی برادر اور مولوی عبدالسلام حنفی سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں انسانی امداد، افغانستان میں اقتصادی و سماجی اور انسانی صورتحال کو بہتر بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر مولوی عبدالسلام حنفی کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی افغانستان کی زمین سے خطے اور دنیا کے لیے خطرہ بننے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

جرمن نمائندے نے افغانستان میں سفارتی اداروں کی سیکیورٹی پر افغان حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جرمن چانسلر نے افغانستان کیلئے اپنی سابقہ ​​امداد کے علاوہ مزید 600 ملین یورو کا اعلان کیا ہے۔

افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے بھی علیحدہ سےجرمنی اور نیدر لینڈز کے وفد سے ملاقات کی۔

تازہ ترین