• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے 2017 سے ای وی ایم پر کوئی کام ہی نہیں کیا، فیصل جاوید خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 2017 سے ابھی تک الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) پر کوئی کام ہی نہیں کیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ 30 دن کے اندر ای وی ایم کا نظام فعال ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 2017 سے ابھی تک ای وی ایم پر کوئی کام نہیں کیا۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے پڑوسی ملک بھارت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ یہاں ای وی ایم کامیابی سے چل رہا ہے اور پولنگ مسائل کا خاتمہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ای وی ایم سے انتخابات ایک وقت کا خرچہ ہے، مستقبل میں خرچہ نہیں ہوگا۔

تازہ ترین