انسانی صحت کی تشخیص اور اس کے علاج سے متعلق مصنوعات کی سب سے بڑی نمائش Medica 2021 اختتام پذیر ہوگئی۔
جرمنی کے شہر ڈزلڈورف میں 15 سے 18 نومبر تک جاری رہنے والی اس نمائش میں دنیا کے 50 ممالک سے 500 سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی اور انسانی صحت اور اس کی تشخیص سے متعلق اپنی مصنوعات پیش کیں۔
اس حوالے سے جو سیکٹر نمایاں تھے ان میں الیکٹرو میڈیکل ایکویپمنٹ، لیبارٹری ٹیکنالوجی، آئی ٹی ڈائیگنوسٹک، فزیو اور آرتھوڈوپیڈیک ٹیکنالوجیز، کموڈٹیز کنزیومر گڈز، صحت کی دنیا میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، کمیونیکیشن، میڈیکل سروسز اور صحت کے میدان میں مختلف ضروریات کے لیے مصنوعات شامل تھیں۔
اس کے علاوہ اس مرتبہ Medica اور Compamed نامی ان مشترکہ نمائشوں کی اہم خصوصیات میں میڈیکل فیلڈ کے سٹارٹ اَپس کی بڑی تعداد میں شمولیت تھی۔
جہاں 70 ممالک کے 2900 سٹارٹ اَپس نے اپنے آئیڈیاز پیش کیے۔
نمائش میں 11 ملین آبادی والے بیلجیم سے تعلق رکھنے والی 50 سے زائد کمپنیاں شریک تھیں۔