• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا


پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں فضائی آلودگی کا اضافہ کرنے والوں کے خلاف جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب میں اسموگ سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب میں فصل جلانے پر 50 ہزارروپے جرمانہ ہوگا، فیکٹریوں سے دھوئیں کے اخراج پر 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے  تک جرمانہ ہوگا۔

 فیصلے کے مطابق تمام محکموں کو 50 فیصد گاڑیاں کم چلانے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ جرمانوں کے تمام اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو منتقل کردیے گئے ہیں۔

تازہ ترین