• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی حکومت کا کریک ڈاؤن، علی بابا گروپ کے منافع میں 81 فی صد کمی

بیجنگ (جنگ نیوز ) چین میں آن لائن خرید و فروخت اور تجارت کی سب سے بڑی کمپنی علی بابا گروپ نے کہا ہے کہ حکومت کے کریک ڈاؤن کی وجہ سے حالیہ سہ ماہی میں اس کے منافع میں 81فیصد کمی ہوئی ہے۔علی بابا کے سی ای او ڈینئل ژینگ نے معاشی دباؤ اور چین میں ای-کامرس کے شعبے میں بڑھتی ہوئی مسابقت کو کمپنی کی آمدن میں کمی کا سبب قرار دیا ہے۔’اے ایف پی‘ کے مطابق علی بابا گروپ کا کہنا ہے کہ رواں ماہ جولائی تا ستمبر کی سہ ماہی میں اس کی آمدن 28 ارب یوآن سے کم ہو کر پانچ ارب یوان (کم و بیش 83 کروڑ ڈالر) تک آ گئی ہے،برطانوی میڈیا کے مطابق علی بابا گروپ نے اپنی سالانہ شرحِ نمو کی پیش گوئی میں بھی کمی کر دی ہے جس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں اس کے حصص کی قیمت 11 فی صد کم ہو گئی ہے۔اگرچہ کمپنی نے اپنے حالیہ اندازوں میں یہ توقع بھی ظاہر کی ہے کہ آئندہ برس مارچ تک اس کی آمدن میں 20 سے 23 فی صد اضافہ ہو جائے گا، البتہ یہ 2014 میں اس کے حصص شیئر بازار میں آنے کے بعد کی سب سے کم شرح ہے۔

تازہ ترین