• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آران لینڈ ریونیو سروس کے تمام افسران و ملازمین کیلئے یونیفارم لازمی قرار

اسلام آباد( کامرس رپور ٹر ) ایف بی آر کے ان لینڈ ریونیو سروس کے تمام افسران و ملازمین کیلئے ڈیوٹی کے دوران یونیفارم پہننا لازمی قرار دیدیا گیااس حوالے سے انکم ٹیکس آر ڈیننس 2001کے سیکشن237، سیلز ٹیکس ایکٹ1990کے سیکشن 50اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005کے سیکشن 40کےتحت رولز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، ریجنل ٹیکس دفاتر ، ایل ٹی اوز ، سی ٹی اوز ڈائر یکٹوریٹس کے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز کےکے تمام افسران اور ملازمین بھی اب یونیفارم پہنیں گے۔

تازہ ترین