• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم کس حیثیت میں سرکاری فیصلے کرتی رہیں، سابق حکمرانوں کا کچا چٹھا سامنے آگیا، وزیراعظم

مریم کس حیثیت میں سرکاری فیصلے کرتی رہیں، وزیراعظم 


اسلام آباد (نمائندہ جنگ،نیوز ایجنسیاں ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مریم کس حیثیت میں سرکاری فیصلے کرتی رہیں،سابق حکمرانوں کا کچا چٹھا سامنے آ گیا ،ہمیں فاشسٹ کہنے والے خود اس سے بڑھ کر ہیں ،آٹا اور یوریا کھاد کے بحران کا ذمہ بھی مافیا ہے

سندھ میں کھا د کی ذخیرہ اندوزی کی جا رہی ہے مگر صوبائی حکومت کوئی ایکشن نہیں لے رہی، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے

مشترکہ مقاصد کے حصول کے لئے مل کر آگے بڑھنا چاہئے ، متعلقہ محکمے حیدرآباد تا سکھر موٹروے جلد مکمل کریں

سندھ ترقیاتی پلان کا مقصد 14اضلاع کے عوام کی معاشی و معاشرتی ترقی کو یقینی بنانا ہے، پاک ازبک تجارتی تعاون کو فروغ دینے کی ضروری ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب اور ازبک صدر سے فون پر بات چیت میں کیا تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف نے جمعہ کو ٹیلی فون کیا اور دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے مشترکہ اہداف اور مقاصد کے حصول کے لئے مختلف شعبوں میں مکمل استعداد سے استفادے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ترجیحی تجارتی معاہدے کی جلد تکمیل کے ذریعے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے امید ظاہر کی کہ افغانستان میں امن و استحکام سے علاقائی خوشحالی کے لیے رابطے کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے ٹرانس افغان ریلوے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

ازبک صدر نے وزیراعظم کی طرف سے پاکستان کے دورے کی دعوت کو قبول کر لی جس سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں موجودہ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔

تازہ ترین