• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کرنل کمانڈنٹ بننے والی پہلی خاتون، چیلنجز جامع قومی ردعمل کے متقاضی ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی (جنگ نیوز، مانیٹرنگ نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل کور سینٹرایبٹ آباد کا دورہ کیا جہاں پرانہوں نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل نگا ر جوہر کو کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے اور کہاکہ پہلی تھری اسٹار جنرل کی بطور کرنل کمانڈنٹ اے ایم سی پاکستان کے لیے قابل فخر ہے۔

دوسری جانب جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آٹھویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات میں انہوں نے کہاکہ چیلنجز جامع قومی ردعمل کے متقاضی ہیں ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل کور سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا اور اے ایم سی کی پہلی خاتون کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل نگا ر جوہر کو بیجز لگائے۔

آرمی چیف نے امن اور جنگ کے ماحول میں صحت کی سہولیات دینے میں اے ایم سی کے کردار کو سراہا ،کورونا وباء کے دوران آرمی میڈیکل کور کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ پہلی تھری اسٹار جنرل کی بطور کرنل کمانڈنٹ اے ایم سی پاکستان کے لیے قابل فخر ہے۔

چیف ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس اسٹاف میڈیکل سائنسزمیں طبی رجحانات کواپنائیں۔

دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آٹھویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات کی جس میں معاشرے کے مختلف شعبوں و طبقات سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی۔

تازہ ترین