• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیل کی عالمی قیمتوں میں 11.5فیصد کمی، فی بیرل 72.81 ڈالرز

لندن (اے ایف پی، جنگ نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 11.5فیصد کی نمایاں کمی دیکھی گئی جس کے بعدبرینٹ نارتھ سی کروڈ کی قیمت72.81ڈالرز فی بیرل پر آگئی، امریکی ویسٹ ٹیکساس کی قیمت میں 13.1فیصد کمی، نئی قیمت 68.07ڈالرز فی بیرل پرآگئی۔

عالمی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز مارکیٹ کھلتے ہی خام تیل کی قیمت میںبڑی کمی دیکھی گئی جو کل قیمت کا 11.5فیصد بنتی ہے جس کے بعد فی بیرل قیمت 72 اعشاریہ81ڈالرز تک گرگئی۔

اس بڑی کمی کی وجہ کورونا وائرس کی سب سے تبدیل شدہ قسم کو قرار دیا جارہا ہے جسے جنوبی افریقا میں حال ہی میں دریافت کیا گیا ہے۔

قیمت میں یہ کمی اپریل 2020ء کے مقابلے میں سب سے بڑی کمی ہے جو کہ ڈیڑھ سال بعد ہوئی ہے۔دوسری جانب تیل کی زائد پیداوار بھی اس کمی کی ایک اہم وجہ قرار دی گئی ہے ۔

دریں اثنا مختلف اقسام کے خام تیل میں مختلف کمی ہوئی ہے مثلاً ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت میں بھی بڑی کمی دیکھی گئی اور جو13.1فیصد ریکارڈ کی گئی ، اس کے بعد ویسٹ ٹیکساس کی نئی قیمت 68.07ڈالرز فی بیرل پرآگئی ہے۔

تازہ ترین