• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

14ٹرینیں لیٹ،مسافرگھنٹو ں پلیٹ فار مز پرانتظارکرتے رہے

لاہور(جنرل رپورٹر) 14ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں،ریلوے پلیٹ فار مز پر مسافرگھنٹوں ٹرینوں کا انتظار کرتے رہے،شاہ حسین ،کراچی ،خیبر میل اور قراقرم ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں ، شاہ حسین ساڑھے 3 گھنٹے ،کراچی 3 گھنٹے ، خیبر میل 3 گھنٹے ، قراقرم ، عوام 2 گھنٹے ، پاکستان 2 گھنٹے ،بزنس 2 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی،ملت ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی،فرید 1 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، ی تیز گام 1 گھنٹہ علامہ اقبال ڈیڑھ گھنٹہ تا خیر،سر سید 1گھنٹہ ، لاہور سے پشاور جانے والی جعفر ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی اور لاہور سے اسلام آباد جانے والی گرین لائن ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بعض سیکشنوں پر ٹیکینل میٹننس کا کام ہونے کی وجہ سے ٹرین آپریشن متاثر ہوتا ہے ۔
تازہ ترین