• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پبلک اکائونٹس کمیٹی ٹو کااجلاس،آڈٹ کے حوالے سے ممبران کے تحفظات

لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین ساجد احمد خان بھٹی کی زیر صدارت پبلک اکاونٹس کمیٹی ٹو کا اجلاس ہوا۔پری آڈٹ اور پوسٹ آڈٹ کے حوالے سے ممبران کمیٹی نے تحفظات کا اظہارکیا تو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ساجد احمد خان بھٹی نے کہا کہ عوام کے پیسے کے صحیح استعمال کےلئے اکاونٹینٹ جنرل اور محکمہ فنانس کو ٹھوس اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ پبلک اکاونٹس کمیٹی کی افادیت اور اہمیت کو نظر انداز کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں ہوگی۔ پبلک اکاونٹس کمیٹی دستیاب اعداد و شمار اور حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلے صادر کرتی ہے۔
تازہ ترین