• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 133میں پیپلزپارٹی کی ڈور ٹوڈور انتخابی مہم

لاہور (سپیشل رپورٹر) این اے 133 میں 5دسمبر کو ہونیوالے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم گل پنڈی راجپوتاں پہنچے جہاں طفیل بھٹی اور انکے ساتھیوں نے انہیں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ۔ دریں اثنا یونین کونسل 229 کے کوآرڈینیٹر میاں ودود حسن ڈار نےصدر شعبہ خواتین زون 168 باجی مسرت کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی ، یونین کونسل 224میں تنویر موہل اور سابق ایم پی اے فائزہ ملک نے خواتین کیساتھ میٹنگ کی ۔ پیپلزپارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلا عات منورر انجم نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 133 میںس ڈور ٹو کمپین سے یقینی جیت اسلم گل کی ہو گی ۔ گجر برادری نے 5دسمبر کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم گل کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ۔ راجہ پرویز اشرف جمعیت علماء پاکستان (نیازی) سیکرٹریٹ پہنچے جہاں جمیعت علمائے پاکستان نیازی کے صدر پیر معصوم حسین شاہ نقوی اور دیگر رہنمائوں نے اسلم گل کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔
تازہ ترین