• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی اورکھاد کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت

لاہور(خصوصی نمائندہ)چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری میں ملوث ڈیلرز کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے یہ ہدایت ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے ویڈیو لنک ا جلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ چینی کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف انتظامی اقدامات کی طرز پر کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دکانوں پر کھاد کی قیمتوں کو بینرز کی صورت میں نمایاں طور پرآویزاں کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یوریا کھاد وافر مقدار میں موجود ہے لیکن ذخیرہ اندوزی کے ذریعے اسکی مصنوعی قلت پیدا کی جا رہی ہے۔
تازہ ترین