• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر سرفراز بگٹی بی اے پی کے ڈویژنل آرگنائزر کے عہدے سےمستعفی

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر میر سرفراز بگٹی نے نجی مصروفیات کے سبب ڈویژنل آرگنائزر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کو دوسرے مرتبہ منصب ملنے پر خوش قسمت قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کیلئے چیلنجز بھی بہت زیادہ ہیں سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان نے ساڑھے تین سال میں بہترین کارکردگی دکھائی تاہم بلوچستان عوامی پارٹی جس مقصد کیلئے بنائی گئی تھی وہ مقصد پورا نہیں ہوا ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے وی مارکیٹنگ اینڈ بلڈرز کے زیر اہتمام دورروزہ ایکسپو کے اختتام پر صحافیوں سے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی مجموعی کارکردگی سے مایوس ہوں سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سینیٹر میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ انہوں نے اپنے دور میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تاہم بلوچستان عوامی پارٹی کے اندر اختلاف پیدا ہوا جس کے سبب قائد ایوان کی تبدیلی عمل میں آئی تاہم وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو پر بہت سی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے وزیراعلیٰ کو صوبے کے تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعلیٰ کا منصب دوسری مرتبہ ملا ہے ان کا تجربہ بھی ہے امید ہے کہ وہ صوبے کے عوام کیلئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔
تازہ ترین