• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: دو سروں والے بچے کی پیدائش پر والدین اسپتال سے فرار

بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ایک اسپتال میں ایک خاتون نے دو سروں والے بچے کو جنم دیا، بچے کی پیدائش کے بعد اس کے والدین بچے کو اسپتال میں چھوڑ کر ہی فرار ہوگئے۔

فرار ہونے کے بعد جب  بچے کے والدین کا پتہ معلوم کرنے کی کوشش کی تو اسپتال میں درج ان کا پتا بھی جعلی نکلا۔

اسپتال عملے کے مطابق انہیں پہلے سے ہی اندازہ تھا کہ ان کا بچہ نارمل نہیں ہوگا یا انہوں نے پہلے ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ بچے کو جنم دینے کے بعد انہیں فرار ہونا پڑے گا۔

پیدائش کے بعد بچے کو آئی سی یو میں چھوڑ کر ماں فرار ہوگئی، اسپتال کے ڈاکٹروں نے بچے کو بچانے کی ذمہ داری لے لی۔

تازہ ترین