• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتّب : عالیہ کاشف عظیمی

ویسے توہم مختلف مواقع کی مناسبت سے وقتاً فوقتاً آپ کو پیغامات لکھ بھیجنے کا سندیسہ دیتے رہتے ہیں اور جواباً ڈھیروں ڈھیروں پیغامات موصول بھی ہوتے ہیں، مگر کچھ پیغامات یا تو مقررہ تاریخ کے بعد ملتے ہیں یا پھر وہ عمومی نوعیت کے ہوتے ہیں۔ چوں کہ انہیں ضایع کرنے کی بجائے سنبھال رکھنے کا وعدہ ہے، تو لیجیے، آج حاضرِخدمت ہیں، ایسے ہی کچھ پیغامات۔

(مایوسی میں اُمید دلاتے پُر خلوص دوست کی نذر)

کچھ ساتھی ایسے ہوتے ہیں…جو روشن شمع کی صُورت…پُر نُور اُجالا کرتے ہیں…تاریکی سے پُر رستوں میں…اُمید کے روشن جگنو سے…ہر گام اُجالا کرتے ہیں…جو تھکن کے بھاری لمحوں میں…منزل کی خوش خبری دے کر…جذبوں کو اُبھارا کرتے ہیں…جب باطل بھیس بدل آئے…جب راہیں مدھم ہوتی ہیں…گم راہی میں ضم ہوتی ہیں…پھر ایسے گھور اندھیروں میں…کوئی ہاتھ بڑھا کر تھامے جب…وہ لمحہ زیست کا حاصل ہے…جب سیدھی راہ دکھانے کو…ہم راہ ہمارے قدموں کے…کچھ نرم گرم سے رشتے ہوں…جو قدموں کی ہر لغزش پر…بے ساختہ ہاتھ بڑھاتے ہوں…اور روشن آنکھوں کی ضَو سے…منزل کا نقش دکھاتے ہوں…وہ لوگ خدا کی نعمت ہیں…جو گِرتے پڑتے ساتھی کو…کاندھے سے پکڑ اُٹھاتے ہوں…اُمید کی جوت جگاتے ہوں۔‘‘ (کرن وسیم ،کراچی کی جانب سے)

(اہلِ وطن کے نام)

مَیں پاکستان ہوں۔ وہی پاکستان جو علّامہ اقبال کے خواب کی تعبیر بن کر وجود میں آیا۔قائدِاعظم محمّد علی جناح کی شب و روز محنت،جدوجہد اور لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں اور دُعاؤں سے حاصل ہوا۔ خدارا! اپنے مُلک کی قدر کریں۔ (عائشہ بی کی طرف سے)

(اُمّتِ مسلمہ کے لیے)

اسلامی تقویم کا پہلا مہینہ محرم الحرام ہے۔دُعا ہے کہ یہ سال سب کے لیے دُکھوں کا مرہم بنےاور کووِڈ-19 سے نجات دلائے۔ (آصف علی کی دُعا)

(میری دھرتی کے نام)

یا اللہ! ہمارے وطنِ عزیز کو غربت، تنگ دستی،کرپشن اور دشمن کے شر سے نجات دلا دے۔پاکستان زندہ باد۔ (قراۃ العین سلیم کا پیغام)

(دوستوں کے نام )

یہ دوستی ہم نہیں توڑیں گے

توڑیں گے دَم مگر،تیرا ساتھ نہ چھوڑیں گے (امجد جان، بتول آرائیں کی جانب سے)

(دُنیا کے عظیم ترین ابّو جان کے لیے)

ابّو جان! آپ کی پُرخلوص، بے غرض محبّت، چاہت اور اچھی تربیت کا بے حد شکریہ۔آئی لَو یو ابّو جان۔ (احسن ممتاز کا پیار بَھرا پیغام)

(نون کے نام )

اللہ تعالیٰ آپ کو سدا خوش رکھے۔ ( عدنان عباسی، کراچی کی طرف سے )

(اہلِ وطن اور ڈاھا برادری کے لیے)

اللہ تعالیٰ ہم سب کے مابین محبّت واخوت کا جذبہ قائم رکھے۔ (ڈاکٹر محمّد حمزہ خان ڈاھا، لاہور کا پیغام)

تازہ ترین