• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کب کس کی جائیداد ضبط کر سکتا ہے؟ اصول طے

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اصول طے کر دیئے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کب کس کی جائیداد ضبط کر سکتا ہے۔

عدالتِ عالیہ کی جانب سے طے کیئے گئے اصولوں کے مطابق نیب صرف وہی جائیداد ضبط کر سکتا ہے جس کا کیس سے تعلق ہو۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق ڈی جی پارکس کراچی کے گھر چھاپے میں بھائیوں اور رشتے داروں کی گاڑیوں کی ضبطگی غیر قانونی قرار دے دی۔

عدالتِ عالیہ کا کہنا ہے کہ ضبط کی گئی جائیداد کا ملزم اور جرم سے تعلق ہونا ضروری ہے، لیاقت قائم خانی کے گھر سے برآمد ہونے والی 8 میں سے 5 گاڑیوں کی ضبطگی غیر قانونی تھی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا مزید کہنا ہے کہ نیب 5 گاڑیوں کی ضبطگی کا لیاقت قائم خانی کے کیس سے تعلق نہیں دکھا سکا۔

عدالتِ عالیہ نے ہدایت کی ہے کہ احتساب عدالت پانچوں گاڑیاں جلد ان کے اصل مالکان کے حوالے کرانے کے اقدامات کرے۔

تازہ ترین