• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دالوں کی پیداوار کیلئے زرعی آلات،مشینری رعایتی قیمت پر فراہم

ملتان (سٹاف رپورٹر) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل، اسلام آباد اور محکمہ زراعت (توسیع) پنجاب کے اشتراک سے دالوں کی پیداوار میں اضافہ کیلئے تحقیق کا قومی منصوبہ جاری ہے۔اس منصوبہ کے تحت زرعی آلات و مشینری رعایتی قیمت پر فراہم کی جارہی ہے۔جس میں مکینکل ویڈر، ملٹی کراپ تھریس، سمال ویڈر، دالوں کی ڈرل شامل ہیں۔یہ سبسڈی سکیم بھکر، خوشاب، لیہ، جھنگ، میانوالی، ڈی جی خان اور بہاولنگر کیلئے ہے۔دالوں کے کاشتہ رقبہ کی بنیاد پر ہر ضلع کیلئے مشینری کا کوٹہ مخصوص ہے۔ کاشتکار 5 تا 25 ایکڑ تک زمین کا مالک / مزارع / ٹھیکیدار ہو جو کم از کم 50 ہارس پاور ٹریکٹرکا مالک بھی ہو۔ زرعی رقبہ مشترکہ ملکیت ہونے کی صورت میں خاندان کا صرف ایک ہی فرد اس سبسڈی سکیم کیلئے درخواست دینے کا اہل ہوگا۔اس سکیم کے تحت کاشتکار حاصل کردہ زرعی آلات / مشینری کو 3 سال تک کرایہ پر دوسرے کسانوں کو سہولت دینے کا پابند ہوگا۔ مکمل درخواستیں متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کے دفتر میں 30نومبر 2021ء تک جمع کرائی جاسکتی ہیں جبکہ قرعہ اندازی 13 دسمبر 2021 کو ہوگی۔
تازہ ترین