• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں پر انجمن تاجران گلشن مارکیٹ کا ہنگامی اجلاس

ملتان( سٹاف رپورٹر)چوری ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف انجمن تاجران گلشن مارکیٹ کے ہنگامی اجلاس میں صدر چوہدری محمد الیاس، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد سلیم کمبوہ ،چوہدری کاشف، SHOنیوملتان علی گیلانی اور SHO شاہ رکن عالم رائو سلیمان نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےچوہدری محمد الیاس ، چوہدری سلیم کمبوہ ،چوہدری کاشف نے کہا تاجروں کے ساتھ بڑھتی ہوئی چوری وڈکیتی کی وارداتیں ناقابل برداشت ہیں،پولیس تاجروں کا تحفظ یقینی بنائے، تاجروں نے چوری وڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ پولیس افسران کی یقین دہانی کے بعد ملتوی کردیا۔مذاکرات میں طے پایا کہ پولیس جلد تاجروں کے نقصان کی ریکوری کرے گی۔اجلاس میں شیخ محمد یونس، چوہدری کاشف علی،فہد بھٹی،ملک فضل بھٹی،چوہدری شکیل احمد سمیت معززین علاقہ نے شرکت کی۔
تازہ ترین