• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلحہ و منشیات فروشی کا الزام،23 افراد کے خلاف مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) فرٹیلائزر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں دوافراد کے خلاف مقدمہ درج۔ممتازآبادپولیس کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت لیاقت علی نے بتایا کہ بستی آلہ آباد میں ملزم شیخ رحیم علی کے کھاد سٹور پر تمام کھادیں جعلی پائی گئیں۔بستی ملوک میں شہری کےگھرداخل ہوکر خاتون کےکپڑے پھاڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کرزخمی کرنے کے الزام میں پولیس نےخواتین سمیت 9افرادکےخلاف مقدمہ درج کرلیا۔مخدوم رشید پولیس نے ملزم ذیشان کیخلاف چک4ایم آرسے اونچی آواز میں فحش گانے چلانے پر مقدمہ درج کرلیا۔ممتازآبادپولیس کو مہرضمیر بلڈنگ انسپکٹرنے بتایا کہ ناجائز تعمیرات پر ملزم اصغرکی دکانیں سیل کردی گئی تھیں اس نے سیل توڑ کر تعمیراتی کام شروع کردیا،پولیس نےملزم کےخلاف مقدمہ درج کر لیا۔کواحسن قیوم کی درخواست پر کینٹ پولیس نے ملزم عمران کے خلاف بوگس چیک دینے کا مقدمہ درج کرلیا۔ناجائز اسلحہ و منشیات فروشی کے الزام میں 23 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔
تازہ ترین