• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاکروبوں کے مسائل کا حل اور غربت کا خاتمہ، سی ویو پر آگاہی واک


شہر کو صاف رکھنے والے خاکروبوں کو غربت اور غلاظت کے گڑھے سے آزادی دلانے کے لیے سیٹیزن گروپ کی جانب سے کراچی میں سی ویو پر آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔

شرکاء نے غلاظت صاف کرنے کے لیے مشینوں سے کام لینے اور خاکروب کی کم سے کم تنخواہ قانون کے مطابق 25 ہزار روپے کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ نعرہ اور مطالبہ معاشرے میں سب سے زیادہ زبوں حالی کے شکار طبقے خاکروب کے لیے کیا گیا۔

صفائی کا کام کرنے والے افراد کو غربت اور غلاظت کے گڑھے سے نکالنے کے لیے سیٹیزن گروپ کی جانب سے واک کی گئی۔

سی ویو پر اس واک کا مقصد عوام اور حکومت میں خاکروبوں کے مسائل سے متعلق آگہی پھیلانا تھا جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

شرکا کا کہنا تھا خاکروب بھی انسان ہے جن کی زندگی بھی ایک عام شہری کی طرح قیمتی ہے اور کم سے کم تنخواہ جو 25 ہزرا مقرر کی گئی ہے، وہ ان کو حکومت کو ادا کرنا چاہیئے۔

تازہ ترین