• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفرگڑھ: چھٹی تھل جیپ ریلی کے نتائج کا اعلان


چھٹی تھل جیپ ریلی کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے، جہاں پری پیئرڈ اے کیٹیگری میں زین محمود نے پہلی پوزیشن لی۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ کے مطابق زین محمود نے ٹریک 2 گھنٹے 8 منٹ 39 سیکنڈ میں طے کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ پری پیئرڈ بی کیٹیگری میں اسد خان شادی خیل نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ پری پیئرڈ سی کیٹیگری میں ظہیر حسین شاہ نے اور پری پیئرڈ ڈی کیٹیگری میں ظفر خان بلوچ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی پری پیئرڈ کیٹیگری میں تشنا پٹیل نے کامیابی حاصل کی۔

علاوہ ازیں اسٹاک اے کیٹیگری میں یاسر احمد نے کامیابی حاصل کی جنہوں نے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے 25 منٹ میں طے کر کے پہلی پوزیشن لی۔

اسٹاک بی کیٹیگری میں سلطان بہادر، اسٹاک سی کیٹیگری میں زبیر حیات اور ڈی کیٹیگری میں تاج خان مہر نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ترجمان کے مطابق اسٹاک ویمن کیٹیگری میں پلوشہ حیات خان نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

تازہ ترین