• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران آفریدی کا ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

خیبر، لنڈی کو تل( نمائند گا ن جنگ )پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے ضلع خیبر باڑہ میں اے این پی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیراعلیٰ عمران آفریدی کی ہزاروں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ عمران خان وزیراعظم نہیں بلکہ پاکستان میں آئی ایم ایف کا ٹیکس کلکٹر ہیں، قبائلی اضلاع کے عوام کے ساتھ خیبرپختونخوا میں ادغام کے وعدے پورے نہیں کئے گئے، پی ٹی آئی کی حکومت قبائلی عوام کا3 فیصد این ایف سی میں حصہ اور سالانہ 110 ارب اضافی گرانٹ بھی کھاگئی ہے۔

تازہ ترین