• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کی رکن پارلیمنٹ ڈیلیوری کے موقع پر اپنی سائیکل پر اسپتال پہنچ گئیں

ویلنگٹن (جنگ نیوز)نیوزی لینڈ کی رکن پارلیمنٹ جولی این جینٹر نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ انھیںدیر رات درد محسوس ہوا تو انھوں نے اپنی سائیکل اٹھائی اور اس کو چلاتے ہوئے اسپتال پہنچیں جہاں ایک گھنٹے بعد ان کے بچے کی پیدائش ہوئی۔امریکہ میں پیدا ہونے والی 41 سال کی جولی جینٹر کی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ وہ تنہا نہیں تھیں۔ ان کے ساتھ ان کے شوہر تھے اور وہ بھی سائیکل چلا رہے تھے۔ان کی پوسٹ پر لوگوں نے انھیں مبارکباد دی تو کسی نے لکھا کہ ’سائیکل چلانے کی وجہ سے انھیں بچے کی پیدائش میں آسانی ہوئی۔‘

تازہ ترین