• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر، شراب پارٹی، نشے میں دھت بگڑے نوجوانوں کی ہلڑ بازی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلستان جوہر لطیفی سوسائٹی میں قوالی کے نام پر شراب پارٹی،شراب کے نشے میں دھت بگڑے نوابوں کی ہلڑ بازی اور ہوائی فائرنگ سے مکینوں میں خوف وہراس پھیل گیا ، مکینوں کے مطابق مذکورہ علاقےواقع گھر کے رہائشی نے مختلف بیوروکریٹس کے بچوں کیلئے پارٹی ارینج کی تھی جورات4 بجے تک جاری رہی ،علاقہ مکینوں نے فائرنگ نہ رکنے پر15مدد گار پولیس کو کال کی جس پر شارع فیصل پولیس پر پہنچ گئی، نشے میں دھت افراد نے پولیس سے بھی بدتمیزی اور ہاتھا پائی کی، پولیس نے ہلڑ بازی اور خود پر ہاتھ اٹھانے پر کئی نوجوانوں کو اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا، علاقہ مکینوں کاکہنا ہے کہ گرفتار شرابیوں کو شارع فیصل تھانے منتقل کیا گیا ،لیکن دبائو پر کچھ دیر بعد ہی چھوڑ دیا گیا، سوسائٹی کے مکینوں نے الزام عائد کیا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے گولیوں کے سینکڑوں خول اور شکایت پر آنے والی پولیس پار ٹی کی سی سی ٹی فوٹیج سوسائٹی کے پاس موجودہے سوسائٹی کے رہائشیوں نے اعلیٰ حکام سے تحقیقات کا مطالبہ کیاہے ،جبکہ شارع فیصل پولیس کا موقف ہے کہ معمولی مسئلہ تھا اس لئے ایف آر نہیں کاٹی ہے۔

تازہ ترین