• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبلیو ایچ او اور برازیلین صدر کا سفری پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ

برازیلیہ، جوہانسبرگ (اے ایف پی) ڈبلیو ایچ او کے علاقائی سربراہ اور برازیلین صدر نے افریقی خطے پر سفری پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کردیا ہے، افریقا میں عالمی ادارہ صحت کے علاقائی سربراہ نے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا کی نئی قسم اومیکرون سے نمٹنے کیلئے پروازوں پر پابندی کی بجائے سائنس کی طرف دیکھیں۔ ڈبلیو ایچ او کے علاقائی سربراہ نے کہا کہ کئی خطوں میں اومیکرون کے کیسز سامنے آچکے ہیں، سفری پابندیوں کا ہدف افریقا بن رہا ہے جو عالمی یکجہتی پر حملہ ہے۔ دوسری جانب جنوبی افریقا کے صدر سیرل رامافوسا نے بھی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ امیکرون کے سامنے آنے کے بعد عائد کی گئی سفری پابندیاں اٹھائے۔ کورونا کے نئے ویرینٹ کے سامنے آنے کے بعد قوم سے اپنے پہلے خطاب میں برازیلین صدر نے کہا کہ ہم ان تمام ممالک جنہوں نے ہم پر اور ہمارے ہمسائیہ افریقی ممالک پر پابندیاں عائد کی ہیں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ یہ پابندیاں فوری طور پر اٹھائیں، انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کہ یہ پابندیاں ہماری معیشتوں کو مزید بری طرح سے نقصان پہنچائے انہیں ختم کیا جائے۔

تازہ ترین