• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محنت اور لگن سے کام کرنیوالے کی جگہ خود بنتی ہے،وزیر کھیل پنجاب

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ’ایک دن جیو کے ساتھ‘ میں میزبان سہیل وڑائچ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے کہا کہ جب آپ محنت اور لگن سے کام کرتے ہیں تو آپ کی جگہ خود بنتی ہے اور آپ کے حق میں ہرچیز ممکن ہوجاتی ہے الیکشن میں کامیابی کی وجہ حلقے کے لوگ کا مردم شناس اور باشعور ہونا ہے جو میں نے کام کئے محنت کی اس کے نتیجے میں یہ مقام حاصل کیا ہے۔ ہم پنجاب کی اسپورٹس پالیسی لے کر آئے پھر اس چیز کا جائزہ لیا کہ کس گیم میں ہم بہتر ہیں پھر ہم نے طالب علموں کے لئے اسپورٹس ویلفیئر فنڈ بنایا، کبڈی کے ورلڈ کپ کو اس سطح تک لے گئے کہ انڈیا کی ٹیم بھی آئی اور باقی ٹیمیں بھی آئیں۔ اپنی گھنی مونچھوں کے حوالے سے کہا کہ یہ ہمارے خاندان کی وراثت ہے اور اب میری مونچھیں شخصیت کا حصہ بن چکی ہیں۔ رائے تیمور کے چچا کا کہنا تھا کہ خاندان اور باہر سب اس کو پسند کرتے ہیں اور بہت احساس کرنے والوں میں سے ہیں۔ رائے تیمور نے مزید اپنے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے تقریباً ہر کھیل کھیلا ہے سوئمنگ ہو کرکٹ، فٹ بال، باسکٹ بال، لانگ جمپ سارے گیمز کھیلے ہیں، بیٹ منٹن اور سوئمنگ میں ہمیشہ بہترین رہا ہوں۔ یوتھ ڈپارٹمنٹ میں ہمارا ایک پروجیکٹ ہے آئی ٹی بیسڈ فری لانسنگ ای روزگار اس میں، میں نے ایک نیا ایڈیشن کیا ہے جو آنے والے دنوں میں بہت مفید ثابت ہوگا وہ ہے ای کامرس پھر جو کامیاب نوجوان پروگرام ہے اتنا بڑا پیکج کبھی نہیں آیا۔

تازہ ترین