• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم قیمتوں میں کمی اور عوام کو ریلیف دیا جائے،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ ڈپٹی اطلاعات ڈاکٹر محمودالحسن نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ نے عوام کی کمر توڑ رکھی ہے، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی شرح نمو میں اضافہ اور معیشت کے استحکام ممکن نہیں حکومت قوم کی مفادات کو مدنظر رکھ کر مہنگائی کو کنٹرول کریں۔
کوئٹہ سے مزید