• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت نے یونین کونسلوں میں تعینات ملازمین کی ریکارڈ طلب کر لیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے یونین کونسلوں میں تعینات ملازمین کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے تاکہ ملازمین کی تنخواہیں براہ راست یونین کونسلوں کے اکائونٹ میں منتقل کی جائیں ، فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ پرفارما کے مطابق ملازمین کا ریکارڈ مرتب کی جائے ، ریکارڈ میں ڈویژن، ڈسٹرکٹ ، نام، عہدہ ، سکیل اور کمپیوٹر نمبر کی فراہمی کی جائے ، پنجاب حکومت کی جانب سے تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ 2 دن کے اندر ریکارڈ کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے۔
تازہ ترین