• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

26کروڑ 50لاکھ روپے مالیت کی23ترقیاتی سکیموں کیلئے ٹینڈرز جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ملتان نے 26کروڑ 50لاکھ روپے مالیت کی 23ترقیاتی سکیموں کیلئے ٹینڈرز جاری کردیئے ہیں،ٹینڈرز 8دسمبر 2021کو لوکل گورنمنٹ دفتر میں کھولے جائیں گے، بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور زین قریشی کی تجویز کردہ 23ترقیاتی سکیموں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرانے کیلئے ٹینڈرز جاری کئے گئے ہیں، ٹینڈرز کیلئے 6دسمبر کو درخواستیں وصول کی جائیں گی جبکہ 7دسمبر کو ٹینڈرز جاری کئے جائیں گے، 8دسمبر کو ٹھیکہ داروں کی موجودگی میں ٹینڈرز کھولے جائیں گے، دریں اثنا میونسپل کارپوریشن ، ضلع کونسل ملتان کے یونین کونسل چیئرمینوں نے ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرز جاری کرنا شروع کردیئے ہیں،بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بلدیاتی ایکٹ 2013ختم کرنے کے بعد ملتان کی 192یونین کونسلوں سے20، 20لاکھ روپے کے فنڈز واپس لے لئے تھے اور بقایا فنڈز یونین کونسل اکائونٹس میں موجود ہے ، بلدیاتی ایکٹ 2013بحال ہونے کے بعد چیئرمینوں نے دستیاب فنڈز سے ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرز جاری کرنا شروع کردیئے ہیں۔
تازہ ترین