• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کی جانب سے شوہر، بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو دیا گیا طنزیہ جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز ویرات کوہلی کی جانب سے اہلیہ انوشکا شرما کے ہمراہ ایک تصویر انسٹا گرام پر اپلوڈ کی گئی۔

اس تصویر کے کیپشن میں ویرات کوہلی کا انوشکا شرما کو ٹیگ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’وہ کہیں بھی موجود ہوں، انوشکا شرما کا ساتھ اُنہیں گھر جیسا محسوس کرواتا ہے‘۔


ویرات کوہلی کے اس کیپشن پر انوشکا شرما نے اپنی تیز حسِ مزاح کا استعمال کرتے ہوئے جواب میں لکھا کہ ’یہ بہت اچھا ہے کیوں کہ آپ مشکل ہی سے گھر پر موجود ہوتے ہیں ۔‘

انوشکا شرما کی جانب سے دیئے گئے اس جواب سے سوشل میڈیا صارفین خوب محظوظ ہو رہے ہیں جبکہ ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کے اس جواب پر صرف ہنسی پر ہی اکتفا کیا۔

تازہ ترین