• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ہائی وے، منی بس اور کوسٹر میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، 9 زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں4افراد جاں بحق، 28 زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے لانڈھی بچہ جیل کے قریب تیز رفتارمنی بس اور کوسٹرمیں تصادم کے نتیجے 3 افراد جاں بحق اور9 شدیدزخمی ہو گئے،اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر لاشیں اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت وقاص زبیر اور علی رضا کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق ملیر سے پورٹ قاسم جانیوالی کوسٹر پورٹ قاسم کی جانب سے آنیوالی منی بس سے ٹکراگئی ،حادثے کا شکار ہونیوالی کوسٹر میں نجی کمپنی کے ملازم سوار تھے، علاوہ ازیں شارع فیصل فائن ہاؤس کے قریب ٹریفک حادثے میں 52سالہ رفیق رضوان جاں بحق ہو گیا،جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ،سپر ہائی وے کاٹھور روڈ کے قریب تیز رفتار مسافر بس ڈمپر سے ٹکراگئی ، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 25 افراد زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو ، قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق بس حیدر آباد سے باراتیوں کو لے کراچی آرہی تھی۔

تازہ ترین