• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متنازع ترمیمی بل،11 مقامات پر کل دھرنے ہونگے، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے متنازعہ ترمیمی بل سندھ لوکل گورنمنٹ 2021کو ایک بار پھرمسترد کرتے ہوئے اس کراچی دشمن کالے قانون کے خلاف جماعت اسلامی کی احتجاجی تحریک اور دھرنوں و مظاہروں کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ یہ بل سندھ کے شہروں بالخصوص کراچی کے تین کروڑ سے زائد عوام کو غلام بنانے کا بل ہے، پیپلز پارٹی کے کراچی کے تمام اداروں اور وسائل پر قبضہ کرنے کی کوششوں کے خلاف بدھ یکم دسمبر کو کراچی کے 11مقامات پر دھرنے دیئے جائیں گے،جمعہ 3دسمبرکو پورے کراچی میں یوم سیاہ منایا جائے گا جس میں احتجاجی مظاہروں، کارنر میٹنگز، واک منعقد کی جائیں گی، اس غاصبانہ بل کے خلاف وکلاء، علماء، ڈاکٹرز،انجینئرز اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں سے رابطہ کیا جائے گا اوراتوار 12دسمبر کو ”کراچی بچاؤ مارچ“ کیا جائے گا متنازع ترمیمی بل واپس نہ لیا گیا تو سندھ اسمبلی کے گھیراؤ کا آپشن بھی استعمال کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔امیر جماعت اسلامی نے صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی میڈیا سے گفتگو جس میں انہوں نے کہا کہ ترمیمی بل میں جماعت اسلامی کی تجاویز کو مد نظر رکھتے ہوئے بل بنا یا گیا ہےکو سختی سے مسترد کردیا۔

تازہ ترین