• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم سی سمیت بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی ہڑتال، شہریوں کو مشکلات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) سمیت صوبہ سندھ کے بلدیاتی ملازمین نے ہڑتال شروع کردی اور دفاتر کو تالے لگاکر مختلف مقامات پر دھرنے دیئے گئے، ملازمین نے تنخواہیں ٹریژری سے دینے اور مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے،ہڑتال کے باعث کے ایم سی، بلدیہ وسطی کراچی، شرقی، غربی،جنوبی، کورنگی، ملیر اور بلدیہ کیماڑی میں مختلف کاموں سے آئے شہریوں اور دیگر متعلقہ افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مذکورہ بلدیاتی اداروں کے افسران بھی کام نہ ہونے کے سبب پریشان نظر آئے اور ہڑتال ختم کرانے کے لیے کوشاں رہے، واضح رہے کہ اس ہڑتال نے صوبے میں ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے، ہڑتال کے موقع پر مزدور رہنمائوں نے کہا کہ ہم مسلسل کوشش کررہے تھے کہ جس طرح دیگر صوبائی ملازمین کی تنخواہیں ٹریژری سے دی جاتی ہیں، اسی طرح سندھ کے بلدیاتی ملازمین کو بھی دی جائیں، وزیراعلیٰ سندھ اور چیف سیکریٹری تنخواہیں ٹریژری سے ادا کرنے کی منظوری دے چکے ہیں، لیکن بیوروکریسی رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔

تازہ ترین