• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و رہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر حکومت خاموش ہے، کنور نوید

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر وسندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرکنور نوید جمیل نے اسکیم 33کی یوسی 31 احسن آباد اللہ بخش گوٹھ میں ہونے والے عوامی احتجاجی اجتماع میں شرکت کی۔احتجاج اسکیم 33میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران انسانی زندگیوں کے نقصان اور خواتین کے ساتھ ہونی والی بدسلوکی کیخلاف کیا جارہا تھا۔ کنور نوید جمیل نے اس موقع پر کہا کہ ڈکیتی رہزنی کی وارداتیں بڑھتی جارہی ہیں لیکن سندھ حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،میں تمام رہائشیوں اور متاثر ہونے والے گھرانے کو یقین دلاتا ہوں کے ہم ہر فورم پر آپ کے حق میں اپنی آواز بلند کریں گے اور انصاف دلانے کیلئے جہاں جاکر جس کسی کا بھی دروازہ بجانا پڑا بجائیں گے ،کنور نوید جمیل نے گورنر سندھ اورقانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ احسن آباد اللہ بخش گوٹھ میں ہونے والے واقعہ کا سخت نوٹس لیا جائے اور مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

تازہ ترین