• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرب علی کا عاصم اظہر کیلئے محبت بھرا پیغام

پاکستان کی خوبرو ابھرتی اداکارہ و ماڈل میرب علی کی جانب سے اپنے قریبی دوست، اداکار و گلوکار عاصم اظہر کے لیے سوشل میڈیا پر محبت بھرا پیغام شیئر کیا گیا ہے۔

گزشتہ دنوں کراچی میں عاصم اظہر نے ایک کامیاب کنسرٹ کیا، عاصم اظہر کے کنسرٹ سے وائرل ہونے والی متعدد ویڈیوز میں اُن کی والدہ اداکارہ گُل رانا اور میرب علی کو بھی ایک ساتھ عاصم اظہر کے گانوں کو انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


اس کنسرٹ سے لطف اندوز ہونے کے بعد میرب علی کی جانب سے عاصم اظہر کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اُن کی گلوکارانہ صلاحیتوں کو سوشل میڈیا پر سراہا گیا ہے۔


میرب علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’گزشتہ رات کا کنسرٹ بہت ہی اعلیٰ تھا عاصم۔‘


انہوں نے مزید لکھا کہ ’مجھے آپ کے سب سے زیادہ باصلاحیت، حیرت انگیز اور باوقار مشہور شخصیت ہونے پر بہت فخر ہے۔‘ 

میرب علی نے عاصم اظہر کے لیے اس پوسٹ میں دل کا ایموجی بھی بنایا ہے۔

میرب علی کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سےاس جوڑی کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں جبکہ کچھ مداحوں کا اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں کہنا ہے کہ ’عاصم اظہر اور میرب علی کی جوڑی بہت شاندار اور اُن کی پسندیدہ جوڑی ہے۔‘

دوسری جانب عاصم اظہر کے اس کنسرٹ میں اداکارہ ہانیہ عامر کے شرکت کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین