• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزرا کے کام کے طریقہ کار کے نظام کو ریگولیٹ کیا جائے، لیبر پارٹی کا مطالبہ

لندن (پی اے) لیبر پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ وزرا کےکام کی انجام دہی کے طریقہ کار کا نظام ریگولیٹ کیا جائے۔ پارٹی نے وزیراعظم پر موجودہ قوانین پر عملدرآمد میں ناکام رہنے کا الزام عائد کیا۔ پارٹی کی ڈپٹی لیڈر انجیلا رینر نے کہا کہ وزراء حکومت سے فارغ ہونے کے بعد 5 سال تک اپنا سابقہ کام نہیں کرسکیں گے۔ یہ مطالبہ ایسے وقت کیا گیا ہے جب دارالعوام کی اسٹینڈرڈ کمیٹی ارکان پارلیمنٹ کے طریقہ کار کے حوالے سے اپنا جائزہ شائع کرنے والی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ اعلیٰ معیار کو مزید مستحکم کرنے کا تہیہ کئے ہوئے ہے۔ کنزرویٹو پارٹی کے سابق رکن پارلیمنٹ اوون پیٹر سن کی معطلی کی راہ روکنے کیلئے سسٹم تبدیل کرنے کی کوشش میں ناکامی کے بعد ویسٹ منسٹر میں عمومی طورپر چھان بین کے معیار کی حال ہی میں تجدید کی گئی ہے۔ لیبر پارٹی کا کہنا ہے کہ وزراء کے رویئے کے حوالے سے موجودہ قواعد موثر نہیں رہے اور حکومت کی کرپشن روکنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ پارٹی کی ڈپٹی لیڈر انجیلا رینر نے کہا کہ جمہوریت جنٹل مین معاہدوں کے درمیان معلق نہیں رہ سکتی۔ انھوں نے وزارتی مفادات سے متعلق انڈیپنڈنٹ ایڈوائزر کے موجودہ عہدے کو تبدیل کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ انڈیپنڈنٹ ایڈوائزر اب وزراء کی جانب سے قواعد کی خلاف ورزیوں کی وزیراعظم کی اجازت کے بغیر تفتیش نہیں کرسکتا۔ لیبر پارٹی نے دعویٰ کیا کہ وہ برسراقتدار آکر وزرا کے رویئے اور طریقہ کار کی تفتیش شروع کرنے کیلئےایک غیر جانبدار انٹیگریٹی اور ایتھکس کمیشن قائم کرے گی، جسے وزیراعظم کی اجازت کے بغیر ہی وزراء کے خلاف تفتیش شروع کر کے حکم کے بغیر تفتیش کرنے اور قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دینے کا اختیار ہوگا اور وزراء کو حکومت سے فارغ ہونے کے 5 سال بعد تک اپنے سابقہ کام کے حوالے سے کوئی ذمہ داری لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انھوں نے بی بی سی سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ سسٹم کو صاف کرنا بہت ضروری ہوچکا ہے۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ موجودہ وزیراعظم کے دور میں کوڈ کی کھلی خلاف ورزی کی گئی اور ہم پبلک اسٹینڈرڈ کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔ انھوں نے کہا کہ عوام کو وزراء اور ان کے کام پر اعتماد ہونا چاہئے اور وزراء کا کام خود اپنا نہیں بلکہ ہمارے مفادات کا تحفظ ہونا چاہئے۔ کیبنٹ آفس کے ترجمان نے کہا کہ حکومت نے سرکاری زندگی میں رویوں کو مستحکم کرنے پر یقین رکھتی ہے تاکہ عوام کو ہر سطح پر حکومت کی کارکردگی پر اعتماد ہونا چاہئے۔ ترجمان نے کہا کہ حکومت سابقہ رپورٹوں پر بھی غور کرے گی اورپارلیمنٹ کو اس حوالے سے اپڈیٹ کرے گی۔

تازہ ترین