• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرے ٹیسٹ کیلئے بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان، شکیب،تسکین احمد شامل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چٹاگانگ ٹیسٹ میں شکست کے بعد دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئےبنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تجربہ کار آل راونڈر شکیب الحسن اور فاسٹ بولر تسکین احمد کی واپسی ہوئی ہے۔ محمد نعیم پہلی مرتبہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہوئے ہیں۔دیگر کھلاڑیوں میں مومن الحق (کپتان)، عبادت حسین ، مہدی حسن، تیج الاسلام، شادمان اسلام، سیف حسن، نجم الحسین، مشفق ا لرحیم، لٹن کمار داس، یاسر علی، نور الحسن، ابو جید، محمود الحسن، راجا الرحمن راجا، خالد احمد ، شاہد الاسلام شامل ہیں۔

تازہ ترین