• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، مساجد کے بعد چرچ بھی ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارت میں مساجد کے بعد چرچ بھی ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئے،مشتعل ہجوم نے ایک چرچ میں گھس کر توڑ پھوڑ کی جبکہ پولیس نے چرچ میں عبادت کیلئے آنےوالے مسیحی برادری کے افراد پر ہی مقدمہ بنا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں مشتعل ہجوم نے چرچ پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کی جس کے نتیجے میں نہ صرف چرچ کی عمارت کو نقصان پہنچا بلکہ ایک شخص زخمی بھی ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مٹیالہ روڈ پر حال ہی میں قائم کیے گئے چرچ پر مشتعل افراد نے اُس وقت حملہ کردیا جب وہاں پہلی بار دعائیہ تقریب کی جا رہی تھی۔

تازہ ترین