• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز اور پراجیکٹس کی اشتہاری مہم پر پابندی

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر،خصوصی نامہ نگار ) ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولٹین کارپوریشن و ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نےپراپرٹی ویری فکیشن سینٹر کے بعد ایک اور اہم اقدام اٹھایا ہے۔ غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز اور پراجیکٹس کی اسلام آباد کی حدود میں اشتہاری مہم پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ڈی سی کی طرف سے جاری نو ٹیفیکیشن میں کہا گیا ہےکہ تمام غیر قانونی ہائو سنگ سوسائٹیز ، پراجیکٹس، اسلام آباد کی حدود میں کسی قسم کی اشتہاری مہم نہیں چلا سکتے، کہیں پر بھی اشتہار لگانے کیلئے متعلقہ ادارے یعنی سی ڈی اے کا این و سی لازمی قرار دیدیا گیا ہے،خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اسی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے، کوئی بھی غیرقانونی ہائو سنگ سوسائٹی، غیر منظور شدہ پراجیکٹ اور بلیک لسٹڈ کمپنی اخبار اشتہار و سٹیمر نہیں چھاپ سکتی ، ایسی کمپنی، پراجیکٹ یا سوسائٹی دیگر اشتہاری مہم بھی نہیں چلا سکتی۔
تازہ ترین